سنٹرل پولیس آفس پشاور میں کمپلینٹ سیل، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے اقدامات جاری

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے خصوصی احکامات پر شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے قائم کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس پشاور میں قائم کمپلینٹ سیل میں آج مختلف شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ کمپلینٹ سیل میں شہزادی نوشاد گیلانی نے سائلین سے ملاقات کی اور ان کی درخواستوں اور مسائل کو تفصیل سے سنا۔

ملاقات کے دوران شہریوں نے اپنے مختلف نوعیت کے مسائل سے متعلق درخواستیں جمع کرائیں۔ شہزادی نوشاد گیلانی نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام شکایات کو میرٹ اور قانون کے مطابق مقررہ مدت میں نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ خیبر پختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی شکایات سنی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو براہ راست رسائی اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed