چوری کے شبہ پر رکشہ ڈرائیور پر تشدد، 5 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں چوری کے شبہ پر رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور 400 روپے کی بکنگ پر گوالمنڈی پہنچا تھا جہاں وہ توڑے لوڈ کر رہا تھا کہ ملزمان نے اسے چوری کے شبہ میں پکڑ لیا۔ ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر گوالمنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور نامزد پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بروقت کارروائی اور متاثرہ رکشہ ڈرائیور کی مدد کرنے پر ایس ایچ او گوالمنڈی سلطان محمود اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed