وسیم اکرم کی پہلی پنجابی کمنٹری کی ویڈیو وائرل ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کینیڈا سپر 60 کے فائنل کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی زبان میں کمنٹری کرکے شائقین کو حیران کردیا۔

وینکوور میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر وسیم اکرم نے پریزینٹر اور کمنٹیٹر پرویز سندھو کے ہمراہ کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں انجام دیں۔

اس دوران سوئنگ کے سلطان نے پنجابی زبان میں کمنٹری کرتے ہوئے میچ کے دلچسپ لمحات کو اپنے منفرد انداز میں بیان کیا۔ ان کی پنجابی کمنٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شائقین کی جانب سے وسیم اکرم کے اس نئے انداز کو پسند کیا گیا۔

کرکٹ کے میدان میں اپنی باؤلنگ اور کمنٹری کے حوالے سے شہرت رکھنے والے وسیم اکرم کی پنجابی کمنٹری نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر بھی اس کا چرچا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed