پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست خارج کردی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلیٰ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ہری پور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے سرکاری افسران کے حوالے سے بیان دینے پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں وزیراعلیٰ سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔ بعد ازاں سہیل آفریدی نے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسے جاری کرنے کا اقدام قانون کے مطابق نہیں۔

درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست خارج کردی، جس کے بعد انہیں اس معاملے میں عدالت سے ریلیف نہیں مل سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed