کسی دبائو میں آکر لانگ مارچ کو ختم نہیں کیا جائیگا’ شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شوکت یوسفزئی نے صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی دبا کے تحت ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مارچ ختم کرنے کی کنجی جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ میڈیا پر صرف مذاکرات کی باتیں کرنے کے بجائے اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ پاکستانیخبریںشوکت یوسف زئی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو اجلاس میں طلب کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گورنر نے کس حیثیت میں دونوں افسران کو اجلاس میں طلب کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گورنر فیصل کنڈی اپنے اختیارات سے تجاوز کرچکے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے اختیارات کیا ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ گورنر راج کی دھمکی دینے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔پی ٹی ائی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی عوام کا مینڈیٹ چھیننے سے ختم نہیں ہوگی، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھے۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت تمام اسیر خواتین کو رہا کیا جائے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان نے وزیراعلی سہیل آفریدی کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محب وطن قبائلی نوجوان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور حکومت کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed