ایڈیشنل یا ڈپٹی وزیراعلی کی تقرری ، خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے موثر حکومتی انتظام، ایڈیشنل یا ڈپٹی وزیراعلی کی تقرری اور حکومتی امور کے تسلسل سے متعلق آئینی درخواست پر خیبرپختونخوا کی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔یہ آئینی درخواست سیف اللہ محب کاکاخیل، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مفادِ عامہ میں دائر کی ہے، جس میں خیبرپختونخوا میں حکومتی امور کے تسلسل اور آئینی و انتظامی ذمہ داریوں کی مثر ادائیگی سے متعلق اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کے انتظامی امور اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی مسلسل توجہ ضروری ہے۔درخواست گزار کے مطابق اگر وزیراعلی سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ وقت صرف کر رہے ہوں تو صوبے کے روزمرہ انتظامی معاملات اور عوامی امور کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے آئین و قانون کے مطابق مثر متبادل انتظام موجود ہونا چاہیے۔آئینی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کے انتظامی اور عوامی معاملات میں تسلسل برقرار رہنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مناسب انتظام کیا جانا ضروری ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی وزیراعلی کی تقرری اور صوبائی انتظام کی بہتر بجا آوری کے حوالے سے دائر درخواست پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب اور کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed