قتل کے ملزم کی اپیل منظور’ عمر قید اور جرمانے کی سزا کالعدم

)پشاور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں ماتحت عدالت سے عمر قید اور جرمانے کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔ دو رکنی بنچ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ پر مشتمل تھا۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی بشیر احمد اور ظاہر شاہ مروت ایڈوکیٹ نے کی ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ بٹگرام چارسدہ میں 10 مئی 2014 کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ہمایوں سکنہ کانگڑہ شبقدر نے اپنے بھائی محکم خان کے قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔استغاثہ کے مطابق مقدمے میں نور حلیم، سید رحیم اور مسلم پسران عبدالحلیم ساکنان جناح پور کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ فریقین کے درمیان مبینہ طور پر مستورات کے تنازع پر عداوت چلی آ رہی تھی۔مقدمے میں گرفتار ملزم نور حلیم کو ایڈیشنل سیشن جج شبقدر نے جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ مذکورہ فیصلے کے خلاف ملزم کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔اپیل کی سماعت کے دوران ملزم کے وکلا بشیر احمد خان اور ظاہر شاہ مروت ایڈووکیٹس نے دلائل دیتے ہوئے اسکے موکل کی سزا نا کافی شہادتوں پر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔فاضل بینچ نے وکلا کے دلائل اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم نور حلیم کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed