تاریخی نیاز اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے، 20 سالہ معاہدہ

حیدرآباد: حیدرآباد کا تاریخی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا۔

نیاز اسٹیڈیم میں ہینڈنگ اوور اور ٹیکنگ اوور کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کیا گیا۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے بتایا کہ گراؤنڈ 20 سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہوگی کہ نیاز اسٹیڈیم میں پہلے پاکستان سپر لیگ کے میچ کا انعقاد کیا جائے۔

حیدرآباد کے کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں نے اس پیش رفت پر امید کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم کے پی سی بی کے حوالے ہونے سے نہ صرف شائقین کو یہاں کرکٹ میچز دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ حیدرآباد اور سندھ بھر کا کرکٹ ٹیلنٹ بھی مزید سامنے آسکے گا۔

مقامی کھلاڑیوں اور شہریوں نے امید ظاہر کی کہ تاریخی گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد بحال ہوگی، جس سے نیاز اسٹیڈیم اور حیدرآباد کی رونقیں دوبارہ لوٹ سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed