پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(PAJCCI) اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی(ستارہ امتیاز) کو (دوسری مرتبہ)پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ ضیاء الحق سرحدی کی تقرری پی اے جے سی سی آئی کے چیئرمین محمد زبیر موتی والا نے گزشتہ روز کی ہے۔ضیا ء الحق سرحدی پی اے جے سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے یہ فیصلہ پاک افغان تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ضیا ء الحق سرحدی کی بے لوث کاوشوں کے باعث کیا گیا ہے۔وہ اس سے پہلے پی اے جے سی سی آئی میں تین مرتبہ سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اپنی تقرری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضیا ء الحق سرحدی نے چیئرمین محمد زبیر موتی والا اور منتخب صدر جاوید بلوانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بحیثیت کوآرڈینیٹر کاچارج اور ذمہ داریاں دے کر ان پر جواعتماد کا اظہار کیاوہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین محمدزبیر موتی والا کی متحرک قیادت ملک کے تمام تاجروں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تاجروں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ وسطی ایشیائی جمہوریہ (CARs)پر مشتمل پورے خطے کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہوئے پی اے جے سی سی آئی کی اعلی سطحوں کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ ملک کو درپیش سخت معاشی چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے دونوں حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان باہمی تجارت کو درپیش مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور تجارت سے وابستہ افراد کو کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ اس وقت پاک افغان باہمی تجارت میں دونوں جانب سے جو مشکلات درپیش ہیں اس کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے جبکہ پاکستان اور افغانستان کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں اور پاک افغان بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو تجارتی راہداری میں سہولتیں ملیں







