سسر پر قاتلانہ حملہ: ملزم کی عبوری ضمانت مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار

ایڈیشنل سیشن جج عمران نے سسر پرقاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میںنامز د داما د کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مستر دکردیں، مدعی مقدمہ کیجانب سے کیس کی پیروی وقاص عظیم ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق نامزد ملزم صاحبزادہ نے مستورات تنازعہ پر بھائی کے ساتھ ملکر اپنے سسر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا، جس پر تھانہ بڈھ بیر پولیس نے مدعی مقدمہ جیفور خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دفعہ 324/34کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، گزشتہ روز ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ،جس پر ایک مدعی کا داماد گرفتار جبکہ دوسری دوسری بھائی رفوچکر ہوگیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed