غزہ میں اسرائیلی حملہ، 5 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ شہر میں رات گئے ایک رہائشی عمارت کو اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق مسیحی برادری سے تھا۔

فلسطینی حکام کے مطابق حملے کے وقت رہائشی عمارت میں لوگ سو رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed