(24 نیوز) آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ نیو کاسل میں پیش آیا جہاں گاڑی نے ہجوم کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے کے نتیجے میں کئی افراد کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
میئر نیو کاسل گیون مورس کے مطابق زخمیوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں اور کئی افراد کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔







