پی ٹی آئی اور حکومتی وفود کے مابین مذاکرات کو برائے نام قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے ممبر شیرافضل مروت نے پیشگوئی کر دی، اور کہا ہے کہ مارچ مزید ملتوی ہو جائے گا، اور ملاقاتیں بھی بحال ہوجائیں گی۔آپ مذاکرات کے دن سپیکر چیمبر کے دفتر کے باہر کیوں پہنچے؟ آپ حکومتی وفد کے ساتھ ہیں یا پھر پی ٹی آئی وفد کے ساتھ؟ اس پر شیر افضل مروت سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہی مذاکرات برائے نام ہیں، فیصلہ دو دن پہلے ہو چکا ہے۔شیرافضل مروت نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ مزید ملتوی ہو جائے گا، ملاقاتیں بحال ہونگیں اور عمران خان کو ہسپتال کا نام بتائے بغیر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔







