ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی پیشگی مصروفیات کے باعث ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل ڈے پر شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس بات کا اعلان ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ایک رسمی پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اے سی سی کے صدر نے پہلے سے طے شدہ دیگر ضروری کاموں کی وجہ سے ایونٹ میں غیر حاضری کی وجہ بتائی ہے، تاہم انہوں نے ایشین گیمز میں تمام میڈل حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے، جہاں روایت حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صبح ساڑھے نو بجے گولڈ میڈل کے معرکے میں آمنے سامنے آئیں گی۔ اس سے قبل برانز میڈل کی ریس میں صبح پانچ بجے بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا۔







