کوٹ لکھپت جیل قیدی ہلاکت کیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ معطل

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کامران مقبول کو معطل کر دیا ہے۔ سینٹرل جیل لاہور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو نااہلی، فرض میں غفلت اور خلافِ ضابطہ طرز عمل کا مرتکب پائے جانے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ اس سے قبل ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔

اس اقدام کے ساتھ ہی محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں متعدد انتظامی تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق فضل الٰہی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل لاہور، حافظ محمد رضوان کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور آصف مرتضیٰ کو سینٹرل جیل فیصل آباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینٹرل جیل ڈی جی خان کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو شہزاد احمد کو انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں کے امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں اور صوبائی انتظامیہ نااہلی، بدانتظامی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed