مانسہرہ میں سول ڈیفنس افسر مبینہ ناقص کارکردگی پر معطل

خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و آبادکاری کے سیکرٹری سہیل خان نے مانسہرہ کے سول ڈیفنس افسر کو مبینہ ناقص کارکردگی پر معطل کرتے ہوئے ضلع کی پوری ٹیم کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق سیکرٹری ریلیف سہیل خان کی زیر صدارت سول ڈیفنس افسران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ستمبر کے دوران فائر سیفٹی انسپیکشنز، چالان، جرمانوں، تربیتی و آگاہی سرگرمیوں، فیلڈ کارکردگی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ستمبر کے دوران ضلع مانسہرہ میں فائر سیفٹی سے متعلق سرگرمیاں صفر رہنے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ستمبر کے دوران صوبے بھر میں 4,445 فائر سیفٹی انسپیکشنز کیے گئے جبکہ فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 36 ہزار 800 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جرمانوں کی وصولی میں مردان نے 1 لاکھ 45 ہزار 500 روپے، دیر لوئر نے 62 ہزار 500 روپے جبکہ لکی مروت نے 38 ہزار روپے جمع کیے۔سیکرٹری ریلیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سول ڈیفنس افسران کو سراہتے ہوئے فائر سیفٹی قوانین پر مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے فیلڈ سرگرمیوں کے معیار، درست دستاویز بندی، عوامی آگاہی اور قابلِ تصدیق کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کے حقیقی نتائج اور عوامی تحفظ پر ان کے اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری ریلیف نے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، فائر سیفٹی، عوامی آگاہی، تربیت اور بہتر سروس ڈلیوری کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed