دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ثابت, ملزمان کو بھاری جرمانہ اور قید

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے مالی معاونت کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کو 18 سال قید اور ایک کروڑ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔ عدالت میں ملزمان کے وکیل، پراسیکیوٹر منظور عالم اور پولیس حکام پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان مبشر غنی، عثمان علی ، کامران فراز، رفاق اللہ اور حزب اللہ پر دہشت گردوں کی بھاری مالی معاونت کا الزام تھا جس کے خلاف سی ٹی ڈی مہمند میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔پراسیکیوشن کے مطابق ان ملزمان نے مختلف مواقعوں پر دہشت گردوں کی مدد کی ہے ملزمان کے خلاف شواہد بھی موجود ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ دہشت گردی کی وارداتوں میں عام شہری، فورسز کے جوان شہید ہو رہے ہیں ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم مبشر غنی کو 18 سال قید اور گیارہ ملین روپے جرمانہ ،ملزم عثمان علی کو 18 سال قید اور گیارہ ملین روپے جرمانہ جبکہ کامران فراز اور رفاق اللہ کو بھی اٹھارہ ، اٹھارہ سال قید اور 11 ، 11 ملین روپے جرمانہ کردیا ۔اسی طرح عدالت نے ملزم حزب اللہ کو اٹھارہ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed