لیاقت بلوچ کی حکومت کو ملتان سے لانگ مارچ کی دھمکی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو فوری طور پر ریلیف نہ فراہم کیا گیا تو جماعت اسلامی اپنا ملک گیر لانگ مارچ ملتان سے شروع کرے گی۔ لاہور میں واقع منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اب لامحدود وقت تک حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی یا مذاکرات کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں گڈ گورننس اور بہتر حکمرانی کا شدید فقدان ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی، معیشت اور سیاست کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے موجودہ بحرانوں کا ذمہ دار سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور خاندانی سیاست کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی نے پارلیمان کو بے وقعت کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکمے اور بیوروکریسی لوٹ مار میں مصروف ہیں، جبکہ وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنے دائرہ اختیار اور اٹھارہویں ترمیم پر عمل درآمد کرنے میں ناام رہی ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی ڈائیلاگ اور متفقہ ایجنڈے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ ہر معاشرے کا بنیادی حق ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیے اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے پنجاب میں 15 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکمرانوں کے ٹال مٹول کے رویے سے عوام شدید احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں صومالی فورسز کے آپریشن کے دوران سمندری قزاقوں کی فائرنگ سے تین پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان یرغمال پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed