وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ۲۶ نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے معاملے کا چالان تاحال جمع نہیں کرایا جا سکا۔ چالان پیش نہ کیے جانے پر جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد چالان جمع کرانے کی سخت ہدایت کی علمی۔

بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر نامزد افراد کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ۹ اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed