دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے کے باعث جی ٹی روڈ ،اسمبلی چوک میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا دو طلبہ تنظیموں کے جھگڑے کے باعث درجنوں طلبا شدید زخمی ہوگئے ،گورنمنٹ کالج میں ہونیوالے جھگڑے کے باعث شہر بھرمیں ٹریفک بدترین جام ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ایل آر ایچ ہسپتال میں سکیورٹی صورتحال کے باعث گیٹوں کو بند کیا گیا ،جبکہ گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ کے طلبہ نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ سے حاجی کیمپ اڈے تک ٹریفک کا نظام شدید ترین متاثر ہو کر رہ گیا گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہے۔سکولوں کی گاڑیاں۔پولیس گاڑیاں۔مریضوں کی گاڑیاں رش میں پھنس گئی جی ٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو سکا ۔بدترین رش کے باعث کہیں گھنٹے تک جی ٹی روڈ بلاک رہا سکول اور کالج میں چھٹی کے بعد واپس جانے والے طلبہ اور طالبات کو شدید مشکلات درپیش لائی میتوں کی گاڑیاں بھی رش میں پھنس گئی جبکہ طلبہ کی جانب سے بی ار ٹی پر بھی پتھرا کیا گیا جس کے باعث بی ار ٹی سروس بھی جزوی طور پر بند کر دی گئی اس موقع پر اسلامیہ جمیعت طلبہ اور شہریوں کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونما ہوئے







