رومانہ اسد خان کو ڈی ای ایم پی ریجنل آفس پشاور کا اضافی چارج تفویض

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18)رومانہ اسد خان کو ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز ریجنل آفس پشاور کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق رومانہ اسد خان اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈی ای ایم پی ریجنل آفس پشاور کے امور بھی انجام دیں گی۔اس موقع پر فلم ایڈیٹر شاہ خان سمیت ڈی ای ایم پی پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے رومانہ اسد خان کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔رومانہ اسد خان نے کہا کہ وہ ادارے کی انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے، معلومات کی مثر ترسیل اور پاکستان کے مثبت و سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed