کوہستان سکینڈل,پشاور ہائیکورٹ کا خاتون کو نیب نوٹس کی معطلی میں توسیع

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں نامزد ایک خاتون کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب نوٹس کی معطلی کے احکامات میں توسیع کر دی ہے۔سماعت کے دوران درخواست گزارہ کے وکیل حسنین طارق ایڈووکیٹ اور نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ارباب کلیم اللہ عدالتِ عالیہ کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیلِ صفائی نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ان کی موکلہ کو ذاتی پیشی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی ہے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مذکورہ رقم خاتون کے شوہر کے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر ہوئی تھی اور ان کے شوہر کے خلاف پہلے سے انکوائری جاری ہے جن کی عبوری ضمانت منظور ہو چکی ہے۔دورانِ سماعت جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا نیب کی جانب سے اس معاملے پر اپنا باقاعدہ جواب جمع کروا دیا گیا ہے؟ اس پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ جواب کی تیاری کے لیے مزید مہلت فراہم کی جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو آیندہ سماعت پر لازمی رپورٹ جمع کرانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے خاتون کو جاری نیب نوٹس کی معطلی کے حکم میں توسیع کی اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed