گیس مہنگی ہونے کا امکان ،یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ

وزارتِ توانائی نے یکم جولائی 2027 سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے ہدفی مالی معاونت کی خاطر تقریباً 162ارب روپے مختص کرنا ہوں گے۔مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کے 12 سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کردیا جائے گا جس کے تحت صارفین ماہانہ گیس کی کھپت کے مطابق مختلف نرخ ادا کرتے ہیں، اس کے بجائے تمام صارفین کے زمروں کو بتدریج تقریباً 1708روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کم آمدن مستحق افراد کو گیس کے بجائے آمدنی کی بنیاد پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے، گیس سبسڈی کا موجودہ نظام ختم کر کے آمدنی کو ریلیف کا معیار بنانے کی تجویز ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کراس سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، گیس سبسڈی کو کھپت کے بجائے آمدنی سے منسلک کرنے کی تجویز ہے، گیس پر ریلیف حاصل کرنے کے لیے گھریلو آمدنی معیار بنے گی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے صارفین کی مالی معاونت کی جائے گی۔موجودہ نظام میں کم استعمال کرنے والے صارفین انتہائی کم نرخ پرگیس حاصل کر رہے ہیں، پروٹیکڈ صارفین 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کر رہے ہیں، کراس سبسڈی ختم کرنے کیلئے بجٹ میں 162 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔نئی پالیسی لاگو ہونے سے گھریلو صارفین کے نرخوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ صنعتی اور تجارتی شعبے کیلئے گیس نرخوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed