مری میں سکول وین کو حادثہ، آگ لگنے سے بچوں سمیت 11افراد جھلس گئے

مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مری میں لوئر موہڑا بڑاہوتر کے قریب اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کو نکال لیا، زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے بعد سول اسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق حادثے میں بچے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، چار بچوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق وین میں بیٹری کے اسپارکنگ کے باعث آگ لگی ، گاڑی میں آگ بجھانے والا آلہ موجود نہیں تھا، سوزوکی کیری میں نشستوں کی گنجائش 8 بالغ یا 10 بچوں کی تھی۔ جبکہ گاڑی میں 11 بچے سوار تھے۔دوسری جانب مری میں اسکول وین حادثے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے حفاظتی معیار کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی پی او مری رضا تنویر نے سی ٹی او مری کو ٹریفک انفورسمنٹ مزید بڑھانے اور اسکول وینز اور پبلک ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ ڈی پی او مری نے اوورلوڈنگ، غیر محفوظ سلنڈرز، فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی ہو گی ، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز گاڑیوں حفاظتی تقاضے مکمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed