بجلی صارفین پر مزید بوجھ ،فی یونٹ 1.73 روپے مہنگا ہونے کا امکان

بجلی صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے، نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں 1.73 روپے اضافے کی درخواست کر دی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بجلی کے بھاری بل ادا کرنے والے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، کیونکہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا اتھارٹی درخواست اور متعلقہ اعداد و شمار کا مزید جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔سماعت کے دوران سی پی پی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ اگست کے دوران ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ بجلی کی اوسط فیول لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی بجلی پیداوار میں پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کا حصہ سب سے زیادہ 37.84 فیصد رہا، مقامی کوئلے سے 10.86 فیصد، درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد، مقامی گیس سے 7.04 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ اگست میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کا تناسب 2.15 فیصد رہا، تاہم فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 45 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed