جمرود فائرنگ’ ایس ایچ او ملاگوری شہید’ گرفتار 2 سمگلر بھی مارے گئے

شیربرج کے مقام پر پولیس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مبینہ سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ ملاگوری ریاض حسین آفریدی شہید ہو گئے ہوگئے۔پولیس کے مطابق شیربرج کے مقام پر کارروائی کے دوران پولیس اور مبینہ سمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین آفریدی زخمی ہوئے۔زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2مبینہ سمگلروں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ موقع سے 2نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں ملاگوری کے راستے ضلع مہمند منتقل کی جا رہی تھیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی اور تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور واقعے کے دیگر پہلوئوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار 2 زیرحراست ملزمان کو پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر مختلف اطراف سے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار محفوظ رہے، تاہم زیرحراست ملزمان اشفاق احمد ولد امین اللہ جان اور ہدایت خان ولد سبیلہ جان فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین پر ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تھے اور انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔پولیس نے واقعے کے تمام پہلوں سے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ فرار حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed