تیمور جھگڑا کے بعد کامر بنگش اور عرفان سلیم کا عدالت سے رجوع

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دو مزید رہنماوں سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور سابق امیدوار سینیٹ عرفان سلیم نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے پشاورانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواستیں جمع کرادیںہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزاروں کو جعلی اور بے بنیاد طریقے سے مقدمے میں نامزد کیا گیا جبکہ واقعہ کے ساڑھے3 سال بعد انہیں کیس میں شامل کیا گیا ۔ انعام یوسفزئی ایڈوکیٹ اور بیرسٹر سرور شاہ نے بتایاکہ ریڈیو پاکستان نہ تو اس مقدمے کا مدعی ہے اور نہ ہی ریڈیو پاکستان کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیاہے اس لیے درخواست گزاروں کے خلاف عائد الزامات بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔نامزدگی کے بعد انہیں مقدمے میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ریڈیو پاکستان کے وکیل کا موقف ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کی رپورٹس تفتیشی افسر کو موصول ہوچکی ہیں۔ ان رپورٹس کی روشنی میں تفتیشی افسر نے کامران بنگش اور عرفان سلیم سمیت دیگر افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے، توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کا مقدمہ 9 مئی 2023 کے بعد ہونے والے واقعات کے تناظر میں درج کیا گیا تھا۔ حالیہ پیش رفت میں پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کی رپورٹس کی روشنی میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش، عرفان سلیم اور دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed