4 اکتوبر کو بھی مارچ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ‘شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے دو ماہ کا وقت اپنی تیاری کیلئے لیا لیکن تیاری حکومت نے کرلی ہے۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تیاری نہیں کی اور کہا کہ مارچ 4 اکتوبر کو کریں گے، سہیل آفریدی نے مارچ موخر کرکے کہا کہ ہمارے ساتھ بات کرلیں یہ اپنی کمزور پوزیشن کا اظہار کررہے ہیں اب 4 اکتوبر کو بھی مارچ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وجہ نہیں بتائی کہ مارچ 4 تاریخ تک کیوں گیا انہوں نے تو 27 تاریخ کو نہ نکلنے کی بھی کوئی وجہ نہیں بتائیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ مارچ کبھی ہونے والا نہیں تھا ارادہ ہوتا تو تیاری کی جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed