ریڈیو پاکستان حملہ کیس،تیمور سلیم جھگڑا کی عبوری ضمانت منظور

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے ۹ مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ، توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی ۲۸ ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فاضل جج ولی محمد خان نے انجام دی۔سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ ان کے وکیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد تیمور جھگڑا کی گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کیے اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا تمام پولیس ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ یہ مقدمہ ۹ مئی ۲۰۲۳ء کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں ہونے والے احتجاج اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات سے متعلق درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا سے ویڈیو شواہد کی تصدیق اور شناخت کے بعد تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed