جوڈیشل افسران کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی منظور

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے جوڈیشل افسران کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز کو ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الانس دیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پالیسی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماہانہ ایک لاکھ 95 ہزار روپے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے، سینئر سول ججز کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سول ججز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الانس دیا جائے گا۔پالیسی کے تحت جوڈیشل افسران کو ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں، ٹویوٹا فارچیونر کے علاوہ، تخفیف شدہ قیمت پر خریدنے کا پہلا آپشن بھی دیا جائے گا۔ جو گاڑیاں افسران کی جانب سے خریدی نہیں جائیں گی، وہ متعلقہ انتظامی محکمے کے ذریعے صوبائی حکومت کے حوالے کردی جائیں گی۔پالیسی کے مطابق گاڑی کی قیمت میں پہلے سال 15 فیصد جبکہ اس کے بعد ہر سال 10 فیصد کے حساب سے تخفیف کی جائے گی، تاہم گاڑی کی تخفیف شدہ قیمت اس کی اصل قیمت کے 55 فیصد سے کم نہیں ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed