شادی کی غرض سے لڑکی اغوا کیس،ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج

ایڈیشنل سیشن جج پشاور بخت زادہ خان  نے شادی کی عرض سے لڑکی کو اغواء کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عدنان پر الزام ہے کہ اس نے بھائی اور بہن کی مدد سے تھانہ آغا میر جانی کی حدود میں شادی کی عرض سے لڑکی کو ورغلاپھسلا کراغواء کیا،جس پرلڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان عدنان اور اسکے بہن ،بھائی کے خلاف دفعہ 365Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا، کیس میںمامزدگی کے بعد ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جس کو عدالت نے خارج کردی جبکہ بعدازیںاپنی گرفتاری کے خلاف ملزم نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی دائر کی ،جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند ھ رکھنے کے احکامات جار ی کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed