ایڈیشنل سیشن جج پشاور بخت زادہ خان نے شادی کی عرض سے لڑکی کو اغواء کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عدنان پر الزام ہے کہ اس نے بھائی اور بہن کی مدد سے تھانہ آغا میر جانی کی حدود میں شادی کی عرض سے لڑکی کو ورغلاپھسلا کراغواء کیا،جس پرلڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان عدنان اور اسکے بہن ،بھائی کے خلاف دفعہ 365Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا، کیس میںمامزدگی کے بعد ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جس کو عدالت نے خارج کردی جبکہ بعدازیںاپنی گرفتاری کے خلاف ملزم نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی دائر کی ،جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند ھ رکھنے کے احکامات جار ی کردیئے ۔







