ضلع کرک میں کراٹے اور جمناسٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق احمد کی ہدایات کے تحت ضلع کرک میں کراٹے اور جمناسٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرک تنویر احمد کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ونر اور رنر اپ اعزازات کے ساتھ کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ جمناسٹکس مقابلوں میں بہترین کرتب اور غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مقابلوں کے انعقاد میں خدمات انجام دینے والے ٹیکنیکل آفیشلز کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور انہیں تعریفی سووینئرز پیش کیے گئے۔

منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے فروغ اور ضلعی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کرک اور ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کی سرپرستی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed