ایبٹ آباد پولیس کا چھاپہ، سرسید کالونی سے 4 افراد گرفتار

ایبٹ آباد میں پولیس نے سرسید کالونی میں قائم جسم فروشی کے اڈے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مرد اور دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ میرپور احسن جدون کی سربراہی میں کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار مردوں میں سلطان ولد آفرین، سکنہ چلاس حال کالج روڈ منڈیاں، اور کامران عرف کامی، سکنہ دیامر حال کالج روڈ منڈیاں شامل ہیں، جبکہ دو خواتین کو بھی موقع سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو بوتل شراب بھی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 371-A، 371-B اور 3/4 EHO کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed