حمزہ فائونڈیشن کے مریضوں کے لیے پشاور میڈیکل کالج میں عطیہ خون کیمپ

تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے پشاور میڈیکل کالج میں حمزہ فائونڈیشن کے تعاون سے SWS PMC اور SWS PDC کی جانب سے خون کے عطیے کا کیمپ منعقد کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ڈین/پرنسپل پی ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضا، پروفیسر ڈاکٹر شہاب عادل، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان، پروفیسر ڈاکٹر اشرف خان اور دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔یہ کیمپ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محسنہ حق، ڈاکٹر انوشیہ زاہد (پی ڈی سی)، صدر فرقان علی، جنرل سیکریٹری ملک عمیر اور عنقا جاوید فاروقی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

مہم کے دوران بڑی تعداد میں خون کے عطیات جمع کیے گئے، جس میں پشاور میڈیکل کالج کے طلبا اور عملے کے ارکان نے بطور عطیہ دہندگان بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔منتظمین نے تمام عطیہ دہندگان اور رضاکاروں، بالخصوص پشاور میڈیکل کالج کے طلبا اور عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خون کے عطیے کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا گراں قدر کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed