پاکستان لیبیا کا تجارتی و تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور لیبیا نے تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Website Article:
نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون الطاہر الباعور سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ تجارت، تعلیم اور کاروبار کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، علاقائی امن، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت سمیت ترقی پذیر ممالک پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات زیر بحث آئے۔

لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری قابل عمل راستہ ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ علاقائی استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔

یہ ملاقات اسحاق ڈار کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجودگی کے دوران ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed