اسمارٹ فون میں پانی جانے پر فوری کیے جانے والے ضروری اقدامات

موجودہ دور میں اسمارٹ فونز انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں، جن کی مدد سے لوگ رابطے میں رہنے کے علاوہ دیگر امور انجام دیتے ہیں۔ تاہم، کسی حادثے یا غفلت کی وجہ سے اگر فون پانی میں گر جائے یا اس پر پانی گر جائے تو اسے شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگرچہ جدید ڈیوائسز میں واٹر ریزسٹنس پر کافی کام ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود پانی زیادہ تر فونز کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔ اس صورت حال میں گھبرانے کے بجائے چند فوری تدابیر اختیار کر کے فون کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

پانی سے متاثر ہوتے ہی سب سے پہلے موبائل کو فوراً بند (پاور آف) کر دینا چاہیے۔ اگر فون چل بھی رہا ہو تب بھی کوئی دوسرا بٹن دبانے سے گریز کریں، کیونکہ بٹن دبانے سے پانی اندرونی پرزوں تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بعد فون کو کسی بھی برقی رو یا چارجر سے فوراً دور رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو بیٹری، سم کارڈ اور ایس ڈی کارڈ نکال لیں۔ بعد ازاں، کسی نرم اور صاف کپڑے سے فون کی سطح کو آہستہ سے خشک کریں اور پورٹس سے پانی کی بوندوں کو احتیاط سے صاف کریں۔

فون کو خشک کرنے کے لیے اسے کچھ دنوں کے لیے کسی محفوظ اور خشک جگہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ تیزی سے نمی ختم کرنے کے لیے موبائل کو سلیکا جیل کے پیکٹوں کے ساتھ ایک ایئر ٹائٹ تھیلے میں رکھا جا سکتا ہے، کیونکہ سلیکا جیل پانی کو جلد جذب کرتا ہے۔ متبادل کے طور پر خشک چاولوں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، مگر یہ طریقہ کار زیادہ قابل بھروسا نہیں ہوتا۔ چند دن بعد جب ڈیوائس مکمل خشک ہو جائے تو اسے آن کر کے اسپیکر اور مائیکرو فون کی کارکردگی چیک کریں۔ اگر فون آن نہ ہو تو اسے کسی ماہر ٹیکنیشن کو دکھائیں۔ یاد رہے کہ پانی نکالنے کے لیے فون کو زور سے جھٹکے دینے یا ہیئر ڈرائر وغیرہ سے گرم کرنے سے بالکل پرہیز کریں، کیونکہ اس سے پانی مزید اندر جا سکتا ہے اور اندرونی پرزے پگھل سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed