ایشین گیمز: سوچیکا تاریال شکست سے انکاری

ایشین گیمز میں ایم ایم اے کے سیمی فائنل کے دوران بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال کو سنگاپور کی ہوئی ہون کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بھارتی ایتھلیٹ نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔

60 کلوگرام کیٹیگری کے اس مقابلے میں مقررہ وقت تک دونوں ایتھلیٹس کا مقابلہ برابر رہا۔ بھارتی ایتھلیٹ نے نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے ریفری کے فیصلے پر احتجاج کیا۔

ری ویو کے بعد بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے بعد ہوئی ہون کو فاتح قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سوچیکا تاریال کا وزن مقررہ حد سے 700 گرام زیادہ تھا۔ مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں قوانین کے تحت کم وزن رکھنے والی ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

شکست کے بعد سوچیکا تاریال نے حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed