وقاص عظیم خان ایڈووکیٹ ڈی آر سی بڈھ بیر کے رکن مقرر

پشاور کے نواحی علاقہ پھندو غریب آباد سے تعلق رکھنے والے جوان اور متحرک قانون دان وقاص عظیم خان ایڈووکیٹ کو ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی (DRC) بڈھ بیر کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں سی سی پی او کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔35 سالہ وقاص عظیم خان ایڈووکیٹ نے اپنی تقرری کے ساتھ ہی DRC کمیٹیوں میں کم عمر ترین رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ ان کی بطور رکن DRC تقرری پر پھندو غریب آباد کے عوام، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وقاص عظیم خان ایڈووکیٹ کی قانونی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربہ اور عوامی مسائل سے واقفیت DRC کے پلیٹ فارم پر تنازعات کے حل میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے عوام کو قانونی رہنمائی فراہم کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل میں موثر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پرقاص عظیم خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ اسے عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ عوامی نوعیت کے تنازعات کو قانون، انصاف اور باہمی رضامندی کے اصولوں کے تحت خوش اسلوبی سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ پولیس حکام، علاقہ عمائدین اور عوام کی جانب سے کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور DRC کے پلیٹ فارم کو عوامی مسائل کے حل اور باہمی اختلافات کے خاتمے کے لیے مثر انداز میں بروئے کار لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed