کوہاٹ حملہ’ صرف مذمت کافی نہیں’ افغانستان کارروائی کرے’ پاکستان

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ  کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا، افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملے کی مذمت کافی نہیں، افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا۔وزارت اطلاعات نے کوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب یا جواز نہیں، افغان طالبان کے ترجمان کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہیکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، افغان طالبان ذمہ داری سے بھاگنیکے بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغان طالبان دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہیکہ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملیکی مذمت کافی نہیں،افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا، ہم مذاکرات کے نام پر اپنے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔وزارت اطلاعات نے مزیدکہا ہیکہ پاکستان عوام اورخودمختاری کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت ہر ضروری قدم اٹھائیگا، پاکستان دہشت گردی کے خطرات کو ہر جگہ سے ختم کرنے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری افغان طالبان پر دبا ڈالیکہ وہ اس خطرے کے پورے خطے میں پھیلنے سے قبل فیصلہ کن کارروائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed