جماعت اسلامی کا اسلام آباد سپر لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز

میرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف دینے اور لیوی کا بھتہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید بڑھے گا۔حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا، کارکن ٹرین کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے۔کراچی کینٹ اسٹیشن پر روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک بھر سے کارکن اسلام آباد چل پڑے ہیں، کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کو ریلیف دیں، ورنہ احتجاج مزید بڑھے گا اور ایسا نہ ہو کہ یہ احتجاج حکومت گرا تحریک میں بدل جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شوق نہیں کہ شدید گرمی میں احتجاج کریں، حکومت خود لوگوں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، وزرا آتے ہیں مگر عوام کو ریلیف نہیں دیتے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ہم اسلام آباد اپنے یا اپنی جماعت کے لیے نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کے لیے جا رہے ہیں، ہماری جدوجہد عوام کے لیے ہے، ہمارا پہلا پڑا حیدرآباد میں ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، حکومت اپنا کریڈٹ لے اور بھتہ ٹیکس ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز میں حکومت اور حکومت کے نمائندے موجود ہوتے ہیں، اگر ہم گھر بیٹھ کر برداشت کریں گے تو یہ مزید لوٹتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed