کوئٹہ میں موٹر سائیکل دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سریاب کیچی بیگ کے کلی اللہ آباد میں ایک گھر کے اندر موٹر سائیکل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او کیچی بیگ پولیس مجاہد ملغانی کے مطابق واقعہ کیچی بیگ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ گھر میں موجود موٹر سائیکل میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر دھماکا خیز مواد نصب کیے جانے کے دوران دھماکا ہوا۔

بم ڈسپوزل ٹیم کے مطابق موٹر سائیکل میں تقریباً ایک کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے دھماکے کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed