امریکا کی قدیم ترین ڈکشنریوں میں شمار ہونے والی میریم ویبسٹر میں 1400 نئے الفاظ شامل کرلیے گئے ہیں۔
نئے شامل کیے جانے والے الفاظ میں روزمرہ زندگی، خوراک، تعلقات اور جدید معاشرتی رجحانات سے متعلق اصطلاحات بھی شامل ہیں۔
چینیوں میں مقبول ساس چلی کرسپ کو بھی اب انگریزی زبان کے الفاظ میں شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ یکطرفہ طور پر کسی شخصیت یا فرد سے تعلق محسوس کرنے والے افراد کے لیے ’’پیرا سوشل‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔
اسی طرح صرف گردن کے حصے میں موجود داڑھی کو ’’نیک بیئرڈ‘‘ کہا جائے گا۔ سردیوں کی آمد سے قبل شریک حیات یا محبوب تلاش کرنے کے موسم کے لیے ’’کفنگ سیزن‘‘ کی اصطلاح بھی ڈکشنری کا حصہ بن گئی ہے۔







