وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کوہاٹ آمد، زخمیوں اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

کوہاٹ میں حالیہ بم دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔https://i.pinimg.com/736x/82/fe/18/82fe1831b02fae203c0e99012c0aa47c.jpg

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed