آسٹریلیا میں بچی کے بیڈروم سے زہریلا سانپ پکڑ لیا گیا

آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے کے ماہر (سپیرے) نے ایک انتہائی زہریلے سانپ کو قابو کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے، جو ایک کم عمر بچی کے بیڈروم میں چھپا ہوا تھا۔

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے ادارے ‘سن شائن کوسٹ اسنیک کیچرز’ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں سانپ پکڑنے کے ماہر اسٹیورٹ میک کینزی کو ایک رہائشی مکان سے سانپ نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں اسٹیورٹ میک کینزی کو ‘ایسٹرن براؤن’ نسل کا سانپ پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کا شمار دنیا کے مہلک ترین اور انتہائی زہریلے سانپوں میں ہوتا ہے۔ یہ خطرناک سانپ بچی کے کمرے میں پالتو چوہے کے پنجرے کی اوٹ میں روپوش تھا۔

اسٹیورٹ میک کینزی نے اس سانپ کی ساخت کو انتہائی نایاب اور خوبصورت قرار دیا۔ بعد ازاں، سانپ کو کسی بھی خطرے سے دور محفوظ جنگلی علاقے میں جا کر آزاد کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed