ایشیا کپ کی ٹرافیاں پاکستان میں ہی موجود رہیں گی

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے پاس موجود ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہی رہیں گی اور بھارت کو یہ صرف صدر کی جانب سے ہی پیش کی جائیں گی۔

Website Article: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیا کپ کی مینز اور ویمنز ٹرافیاں جلد حاصل کرنے کی تمام امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں تاریخی ٹرافیاں اس وقت پاکستان میں محفوظ ہیں اور کہیں منتقل نہیں کی جا رہی ہیں۔

سابقہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال دبئی میں بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ حال ہی میں بھارتی ویمنز ٹیم نے بھی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا۔ اس وقت دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی تحویل میں ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر بھارت ان ٹرافیوں کا حصول چاہتا ہے تو اسے باضابطہ رضامندی ظاہر کرنا ہوگی، اور اصول کے مطابق یہ ٹرافیاں صرف اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی حوالے کریں گے۔ دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ٹرافیاں بالآخر ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گی، تاہم ان کی واپسی کے لیے فی الوقت کسی حتمی وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed