ٹرمپ کا ایران جنگ میں امریکی فتح کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کی فتح ہوگی، چاہے یہ کسی معاہدے کے ذریعے ہو یا معاہدے کے بغیر۔

ایران سے ممکنہ ڈیل اور خطے میں مزید امریکی فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یا تو ایک اچھا معاہدہ کرے گا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے رات کے وقت بحری جہاز گزارتا ہے کیونکہ ایران کو اس کا علم نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق ایران کے ریڈار بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے اور ملکی معیشت اس سطح پر پہنچ چکی ہے جس کا ایران نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کی جیت ہوگی، چاہے اس کے لیے کوئی معاہدہ طے پائے یا نہ پائے۔

اس سے ایک روز قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed