ضم قبائلی اضلاع میں میگا اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد پر مشاورت

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے ڈائریکٹر اسپورٹس مرجڈ ایریاز عمر ارشد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضم قبائلی اضلاع میں آئندہ منعقد ہونے والے میگا اسپورٹس ایونٹس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انڈر 19 مرجڈ ایریاز گیمز، انٹر اسکول ٹورنامنٹس، خواتین کے کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ گفتگو میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس عمر ارشد خان نے مرجڈ ایریاز میں جاری اور آئندہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔https://i.pinimg.com/736x/3d/79/cd/3d79cd4b24a0d89318fcce4d4627457c.jpg

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed