کوہاٹ دھماکا بزدلانہ فعل، دہشتگرد کامیاب نہیں ہوں گے،شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ پرانے پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق دھماکے کے بعد کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جبکہ امدادی اور طبی کارروائیاں جاری ہیں۔شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی کی جانب سے زخمیوں کو فوری اور مثر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، اسلام سمیت کوئی بھی مذہب ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔صوبائی وزیر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے سے متعلق معلومات حاصل کیں، جبکہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر شفیع جان نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ لی۔صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات، معیاری علاج اور ضروری نگہداشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed