ایڈیشنل سیشن جج پشاورطلا ء محمدنے منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید وساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹرمحمد سعد نے کی ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نظار الحق پرا لزام ہے کہ اس اسکو ایکسائز پولیس نے گاڑی میں 34کلو سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر اسکے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا،تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قیداورساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ معاون مفرور ملزم امجد اونگزیب کو اشتہاری قرار دیکر اسکے دائمی وانٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔







